بیجنگ(این این آئی)چین میں زیر تعمیر بجلی گھر میں مچان گرنے سے کم سے کم 40افراد ہلاک اورمتعدد افراد ملبے میں دب گئے۔ملبے میں کنکریٹ،تختے اور سریا شامل ہے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اورامدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں،ملبے تلے پھنے افرادکو بحفاظت نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں اضا فے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حادثہ چین کے صوبے جیان زی میں ایک زیر تعمیر بجلی گھر میں پیش آیا ،جہاں کولنگ ٹاور کی تعمیر کے لئے بنائی گئی مچان گر گئی ،جس سے 40افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے،متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہیں ۔امدادی کارکنوں کا کہنا تھا کہ مچان گرنے سے بڑی تعدادمیں مزدوراس کے نیچے دب گئے۔ ملبے میں کنکریٹ،تختے اور سریا شامل ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اورامدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں،ملبے تلے پھنے افرادکو بحفاظت نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں اضا فے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔