موٹروے پرقطر کی خواتین کے ساتھ ایسا کام ہوگیا کہ وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

23  ‬‮نومبر‬‮  2016

پیرس(این این آئی) پیرس کے شمال میں نامعلوم نقاب پوش افراد دو قطری خواتین سے 56 لاکھ ڈالر مالیت کی قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ لوٹ مار کا یہ واقعہ پیرس کے شمال میں موٹروے پر پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ دو قطری بہنیں ایئر پورٹ سے نکلی ہی تھیں کہ نقاب پوش افراد نے ان کی گاری روکی اور انھیں نیچے اترنے کا کہا۔نقاب پوش افراد نے قطری بہنوں اور اْن کے ڈرائیور پر آنسو گیس بھی پھینکی۔

چور گاڑی میں موجود کپڑِے، زیوارت اور سامان سب لے گئے۔یاد رہے کہ دو سال قبل سعودی شہزادے کو بھی ایئر پورٹ کے اسی راستے میں لوٹا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ خواتین کی گاڑی کو زبردستی سروس سٹیشن پر روکا گیا۔موٹر وے کے اس حصے پر جہاں ڈکیتی کی یہ واردات ہوئی ہے، یہاں اکثر جرائم پیشہ افراد ٹریفک جام کے دوران قیمتی گاڑیوں اور بظاہر امیر دکھائی دینے والے افراد کو اپنا ہدف بناتے ہیں۔گذشتہ سال اپریل میں آرٹ کے نمونے جمع کرنے والے ایک شخص سے 40 لاکھ یورو مالیت کے زیوارت لوٹ لیے گئے تھے۔

اس سے پہلے اگست 2014 میں مسلح افراد کے گروہ نے سعودی شہزادے کے قافلے پر حملہ کر کے اْن سے ڈھائی لاکھ یورو لوٹ لیے تھے۔گذشہ ماہ امریکہ ٹی وی سٹار کم کیردیشئن کو بھی پیرس میں اْن کے اپارٹمنٹ میں گن پوائینٹ پر لوٹا گیا تھا۔ ادکارہ کا کہنا تھا کہ مسلح شحض اْن کے زیورات کا ڈبہ بھی لے گیا ہے جس میں 60 لاکھ یورو مالیت کے زیوارت تھے۔دوسری جانب رواں ماہ کے آغاز میں فرانس کی حکومت نے سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے خصوصی فنڈز کا اعلان کیا تھا اور پیرس کے اْن علاقوں میں جہاں ڈکیتی اور لوٹ مار کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں وہاں جاسوسی کے لیے نئے کیمرے لگانے کا وعدہ بھی کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…