بر لن(مانیٹرنگ ڈیسک) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جوکہ امریکہ میں غیرملکی پناہ گزینوں کے شدید مخالف ہیں اوراپنی انتخابی مہم میں ہی یہ اعلان کردیاتھاکہ اگروہ اقتدارمیں آگئے توغیرملکیوں کوامریکہ سے نکال باہرکریں گے لیکن ڈونلڈٹرمپ کے دادا کے بارے میں انکشاف ہو اہے کہ انہیں جرمنی سے بے دخل کیا گیا تھا۔ایک جرمن اخبار نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دادا فریڈرک ٹرمپ کا ایک خط شائع کیا ہے جو انہوں نے جرمن ریاست بویریا کے شہزادے کے نام تحریر کیا تھا۔
اس خط میں انہوں نے شہزادے کی منتیں کیں اور انہیں اور ان کے خاندان کو جلاوطن نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ کے دادا، فریڈرک ٹرمپ 1885ءمیں لازمی فوجی سروس سے بچنے کے لیے جرمنی سے امریکا آ گئے تھے۔ امریکا پہنچ کر فریڈرک ٹرمپ نے مختلف کاروبار کئے اورخوب پیساکمایا۔فریڈرک ٹرمپ کو1901میں اپنے وطن کی یاد ستانے لگی جس کے بعد وہ واپس جرمنی چلے گئے تاہم جرمن حکومت کی نظر میں وہ لازمی فوجی سروس سے بھاگا ہوا ایک بھگوڑا اور مجرم تھا۔ لہٰذا فریڈرک ٹرمپ کی شہریت منسوخ کردی گئی اوروہ مجبوری میں بیوی سمیت دوبارہ امریکہ آگئے۔