پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

نابالغ لڑکی پر جنسی حملہ کرنے والے شخص کے ساتھ اب کیا ہوگا؟ ترکی میں نئے قانون پر اقوام متحدہ کو تشویش

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا (این این آئی)اقوام متحدہ نے حال ہی میں ترکی کی پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے والے اس قانونی بل پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جس کے مطابق بعض صورتوں میں اگر نابالغ لڑکی پر جنسی حملہ کرنے والے شخص نے اْس لڑکی سے شادی کر لی تو مجرم سزا سے بچ جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں بچوں کے امور سے متعلق اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم (یونیسیف)

کے ترجمان کرسٹوفر پولراک کا کہنا تھا کہ بچوں کے خلاف تشدد کی یہ نیچ ترین صورتیں ایسے جرائم ہیں جن پر ہر صورت میں سزا دی جانی چاہیے۔ بچوں کی اعلی ترین مصلحت کو دیگر تمام مصلحتوں سے اوپر رکھنا چاہیے۔ترکی کی پارلیمنٹ میں قانون کے بل کو ابتدائی طور پر منظور کر لیا گیا ہے اور اب اسے آئندہ چند روز میں پارلیمنٹ میں باقاعدہ رائے شماری

کے ذریعے حتمی طور پر منظور ہونے کے واسطے پیش کیا جائے گا۔اس قانون کے منظور ہونے کی صورت میں تقریبا 3 ہزار افراد پر اس کا اطلاق ہو سکے گا۔ قانون کا متن اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ 11 نومبر 2016 سے قبل تک نابالغ لڑکی پر جنسی حملہ کے ملزمان اگر اپنی زیادتی کا شکار ہونے والوں سے شادی کر لیں تو ان کے خلاف سز معطل ہو سکتی ہے۔ وزیر اعظم بن علی یلدرم نے جمعے کے روز کہا تھا کہ مذکورہ اقدام صرف ایک مرتبہ لاگو ہوگا اور وہ بھی گزشتہ زمانے کے لیے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…