ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

ایٹم بم کی فروخت،دنیا بڑی تباہی کے دھانے پر،کھلبلی مچ گئی

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک )ایٹم بم کی فروخت،دنیا بڑی تباہی کے دھانے پر،کھلبلی مچ گئی، امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا معاشی بدحالی کے ہاتھوں سخت تنگ آچکا ہے اور مناسب قیمت کے عوض اپنے ایٹمی ہتھیار امریکہ کے دشمن ممالک کو فروخت کرنے کی تیاری کررہا ہے۔اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کو حال ہی میں پتہ چلا ہے کہ شمالی کوریا معاشی بدحالی کے ہاتھوں سخت تنگ آچکا ہے اور مناسب قیمت کے عوض اپنے ایٹمی ہتھیار امریکہ کے دشمن ممالک کو فروخت کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ سی این بی سی نے ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ شمالی کوریا کے حالیہ ایٹمی تجربات میں ایرانی سائنسدان اور انجینئر بھی موجود رہے ہیں اور اس بات کا غالب امکان موجود ہے کہ ایران بھاری رقم ادا کرکے شمالی کوریا سے ایٹمی ہتھیار خرید سکتا ہے۔ا مریکی نیوکلیئر ایکسپریٹ ٹام کراکو نے ان اطلاعات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ’’ہم کیسے یہ یقین کرسکتے ہیں کہ شمالی کوریا بھاری دولت کے عوض اپنے ایٹمی ہتھیار فروخت نہیں کرے گا۔ وہ یقیناًایسا کریں گے اور یہ کام ہماری توقعات سے کہیں پہلے ہوسکتا ہے۔‘‘ تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ مغربی دنیا کے لئے یہ اطلاعات اس حوالے سے خصوصی طور پر پریشان کن ہیں کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کو نیٹو اتحاد سے دور کرنے کی باتیں کررہے ہیں۔ ایسے میں امریکہ کے دشمن ملک کے ہاتھ میں ایٹمی اسلحہ آجاتا ہے تو یہ پیشرفت نیٹو اور امریکہ دونوں کے لئے تباہ کن ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…