لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے دریائے چناب پر پانی روک لیا، مرالہ راوی لنک کینال اور لوئر چناب کینال کو پانی کی فراہمی بند ہوگئی، پانی کی قلت سے پاکستان میں گندم کی بوائی میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔ سی پیک منصوبے پر خوفزدہ بھارت پاکستان مخالف سازشوں سے باز نہ آیا زمینی جارحیت کے بعد بھارت آبی دہشت گردی پر اتر آیا ہے اور
بھارت نے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب کاپانی روک لیا ہے۔ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد صرف میں شدید کمی ہو گئی ہے، پانی کی قلت سے مرالہ راوی لنک کینال کو پانی کی فراہمی بند ہوگئی جبکہ تین ہفتے قبل خانکی بیراج سے نکلنے والی نہر لوئر چناب کینال کو بھی بند کردیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے تاحال بھارتی آبی جارحیت پر کوئی نوٹس نہیں لیا، پانی قلت میں کمی جاری رہی تو آپر چناب کینال کے بند ہونے کا خدشہ ہے۔آبی مسائل پر پاکستان کے مختلف شہروں گوجرانوالہ ، لاہور ، قصور ، فیصل آباد ، چنیوٹ ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گندم کی فصل کی بوائی میں تاخیر کا خدشہ بھی ہے