پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

ٹرمپ کی جیت، کینیڈین امیگریشن کی ویب سائٹ کریش کر گئی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں صدارتی انتخابات کے دوران اورہیلری کی بجائے ڈونلڈٹرمپ کی حیرت انگیزکامیابی پر کینیڈا کی امیگریشن کی ویب سائٹ زیادہ صارفین کے وزٹ کرنے کی وجہ سے کریش کرگئی جبکہ یہ قیاس آرائیاں ہیں کہ ڈونلڈٹرمپ کی کامیابی کے بعد بہت زیادہ امریکی شہری اب امریکہ کوخیرباد کہہ کرکینیڈاچلے جائیں گے کیونکہ کینیڈین امیگریشن کی ویب سائیٹ پروزٹ کرنے والوں میں زیادہ تعداد امریکی شہریوں کی بتائی جاتی ہے ۔تاہم ابھی تک کینیڈاکی امیگریشن سروس کے حکام نے ویب سائیٹ کے کریش ہونے کے بارے میں اپناموقف سامنے نہیں لایاہے ۔ویب سائیٹ میں خرابی اس وقت سامنے آئی جب منگل کی شام امریکی ریاست کولوراڈو میں حکام ووٹر رجسٹرشن ڈیٹابیس تک آدھے گھنٹے تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔اس وقت کولوراڈو کی سیکریٹری سٹیٹ لین برٹیلز نے ٹویٹ کیا تھا کہ

‘کلرک ڈاک بیلٹس کو پراسس سے نہیں کرسکتے جن پر مصدقہ دستخط کی ضرورت ہے۔ ‘ان کا کہنا تھا کہ ‘بدقسمتی سے ہمارا سسٹم بار بار ڈاؤن ہو رہا ہے۔ ‘شمالی کیرولینا کی سٹیٹ بورڈ آف الیکشنز کو بھی کئی جگہوں پر ‘تکنیکی مسائل کی وجہ سے الیکٹرانک ووٹنگ سے پیپر ووٹنگ پر منتقل ہونا پڑا۔اسی وقت امریکی ریاست کولوراڈو میں حکام ووٹر رجسٹرشن ڈیٹابیس تک آدھے گھنٹے تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہے تھےجس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ مسئلے کے حل تک 93000 ووٹوں کے اپ لوڈ ہونے میں تاخیر ہوئی۔اس قسم کی بھی غیرمصدقہ اطلاعات ہیں کہ کچھ مشینیوں نے امیدواروں کے ووٹ تبدیل کر دیے۔امریکی نومنتخب صدرنے ایک بڑے ٹی وی چینل کوبتایاکہ کہ ‘مشینوں میں آپ رپبلکن کا انتخاب کرتے ہیں اور وہ رجسٹر ڈیموکریٹ کے طور پر کرتا ہے، آج اس قسم کی بہت سے شکایات موصول ہوئی ہیںجبکہ اس دوران امریکی صدارتی امیدوارہیلری کلنٹن کی ٹیکسٹ میسج اورٹیلی فون کے ذریعے ووٹروں کوپولنگ سٹیشن پرلانے کی مہم کے دوان بھی سائبرحملے ہوئے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…