6پاکستانی سفارتکاروں نے کیوں بھارت چھوڑا ،بھارتی میڈیانے دعویٰ کردیا

2  ‬‮نومبر‬‮  2016

نئی دہلی/لاہور (آئی این پی)بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے 6اہلکار مدت ملازمت پوری ہونے پر وطن واپس پہنچ گئے جبکہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وطن واپس جانے والے پاکستانی ہائی کمیشن کے 6اہلکاروں نے موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث بھارت چھوڑا ہے۔بدھ کو بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے 6اہلکار مدت ملازمت پوری ہونے پر لاہور پہنچ گئے ۔پاکستانی ہائی کمیشن کا ایک اہلکار منور حسین واہگہ کے راستے واپس پہنچا ہے ۔بھارتی میڈیانے دعویٰ کیا ہے کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے 6اہلکار وطن واپس روانہ ہوچکے ہیں تاہم سرکاری طور پر سفارتکاروں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی گئی ۔وطن واپس جانے والوں میں کمرشل قونصلر سید فرخ حبیب اور فرسٹ سیکرٹریز خادم حسین ،مدثر چیمہ اور شاہد اقبال شامل ہیں۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی سفارتی ذرائع نے الزام لگایا ہے

کہ موجودہ ماحول میں کام کرنا ممکن نہیں ہے ،بھارتی حکومت ہمارے سفارتکاروں کو دھمکیاں دے رہی ہے اوربلیک میل کررہی ہے اس لیے ان حالات میں اس ملک میں رہ کر کام کرنا ناممکن ہے ۔واضح ر ہے کہ بھارت نے پاکستان کے سفارتی اہلکار محمود اختر کو ناپسندیدہ شخص قراردیکر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی جنگ کا آغاز ہوگیا۔ نئی دہلی پولیس کا الزام ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار محمود اختر کو فوج کے حساس نقشے رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تاہم بعد میں سفارتی استثنی حاصل ہونے کے باعث اہلکار کو رہا کیاگیا اور ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ۔

بعد ازاں پاکستان نے بھارت کے سفارتی اہلکار سرجیت سنگھ کی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ناپسندیدہ شخص قراردے دیااور29اکتوبر تک خاندان کے ہمراہ پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا۔دوسری جانب پاکستان میں کلبھوشن یادو کے بعد ایک اور بھارتی نیٹ ورک پکڑا گیا ۔ بھارتی ہائی کمیشن کے سفارتکاروں کا تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ملک کی سیکیورٹی ایجنسیز نے سفارتکاروں کے لبادے میں تخریب کاروں کا ایک نیٹ ورک پکڑ لیا ہے جن میں سے ایک سرجیت سنگھ کو گزشتہ ہفتے ملک بدر کردیا گیا تھا تاہم اب مزید دو نام نہاد سفارت کاروں بلبیرسنگھ اور راجیش کماراگنی ہوتری کے بھی اس نیٹ ورک میں شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔بلبیر سنگھ بھارتی کمیشن میں فرسٹ سیکریٹری پریس انفارمیشن تعینات ہے جب کہ وہ درحقیقت بھارتی ایجنسی آئی بی کا اہلکار ہے۔ اس کے علاوہ راجیش کمار اگنی ہوتری کمرشل قونصلر کے لبادے میں تعینات را کا کارندہ ہے۔ بلبیر سنگھ آئی بی کے کارندوں سے پاکستان میں تخریبی کارروائیاں کروا رہا ہے، گزشتہ ہفتے پاکستان سے ملک بدر کیا گیا سفارتی اہلکار سرجیت سنگھ بھی بلبیر سنگھ ہی کے نیٹ ورک کا حصہ تھا ۔واضح رہے اس سے پہلے بھی حساس اداروں نے بلوچستان میں بڑی اور اہم کارروائی کرتے ہوئے بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادو کو گرفتارکیا تھا ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…