ریاض (آن لائن)سعودی فرمانروا نے متعدد اہم سرکاری عہدوں پر تعینات حکام کو ان کے عہدوں سے سبکدوش کر کے ان کی جگہ نئی تعیناتیاں کی ہیں۔سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین نے ایک شاہی فرمان کے تحت مملکت کے وزیر مالیات ابراہیم العساف کو ان کے عہدے سے سبکدوش کرنے کے بعد کیپیٹل مارکیٹ اتھارٹی کے سربراہ محمد الجدعان کو نیا وزیر مالیات مقرر کیا ہے۔محمد القاسم کو سعودی ہلال احمر کا اعلیٰ اختیاراتی سربراہ مقرر کیا گیا ہے،ہشام الجضعی جنرل اتھارٹی فار فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ حاتم المرزوقی اسلامی یونیورسٹی کے سینئر ڈائریکٹر مقرر کئے گئے ہیں۔دوسرے شاہی فرمان کے مطابق عبدالعزیز العوہلی کو پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ رمیح الرمیح کو اتھارٹی کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔عبدالعزیز الجاسر کو محکمہ موسمیات اور ماحولیاتی تحفظ کے سربراہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔