جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

تاریخ پہلی بار پاکستان کے دوست ملک چین اپنا ایک ایسا خطرناک ایٹمی ہتھیار منظر عام پر لے آیا کہ دنیا کے ہوش اڑ گئے

datetime 29  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)تاریخ پہلی بار پاکستان کے دوست ملک چین اپنا ایک ایسا خطرناک ایٹمی ہتھیار منظر عام پر لے آیا کہ دنیا کے ہوش اڑ گئے ،چین نے اپنا خطرناک ترین ایٹمی ہتھیار عوام کے سامنے نمائش کیلئے رکھ دیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز چین اپنی ایک ایٹمی آبدوز منظرعام پر لے آیا ہے جس کے بعد وہ عوام کو ایٹمی آبدوز دکھانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔چینی حکومت نے یہ اقدام اپنی بڑھتی ہوئی بحری طاقت پر اعتماد کا اظہار کرنے کے لیے اٹھایا ہے۔ اس کے علاوہ اس کا مقصد چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کی کانگریس سے قبل صدر شی جن پنگ کا طاقتور تشخص بھی سامنے لانا ہے۔آئندہ برس ہونے والی یہ کانگریس انتہائی اہم فیصلے کرے گی جس میں شی جن پنگ کی صدارت کے دوسرے دور کا فیصلہ بھی شامل ہوگا۔رپورٹ کے مطابق چین نے گزشتہ روز ملکی سطح پر تیار ہونے والے ایئرکرافٹ کیریئر کی تکمیل کا بھی اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ کیریئر تیاری کے آخری مرحلے میں ہے اور جلد آپریشنل ہوجائے گا۔ چینی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا ک اس بحری بیڑے کا ڈھانچہ شپ یارڈ میں جوڑ لیا گیا ہے اور ڈیزائن کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے۔اب ورکرز اس میں آلات اور سازوسامان نصب کر رہے ہیں۔ جس کے بعد جہاز تیار ہو جائے گا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آج تک کسی ملک نے ایٹمی آبدوز عوام کو دکھانے کے لیے عجائب گھر میں نہیں رکھی۔چین وہ پہلا ملک ہے جس نے یہ کام کیا ہے۔ چین کے حکومتی ماہرین کا کہنا تھا کہ بحری بیڑے، آبدوزیں اور دوسرے ہتھیاروں کی نمائش فوج اور عوام کے تعلق کو فروغ دے گی جو صدر ڑی جن پنگ کی کوششوں کا اہم جزو ہے۔‎

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…