ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی وزیر دفاع نے سرجیکل سڑائیک سے توبہ کر لی

datetime 24  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کنٹرول لائن کے اطراف ’اسٹرائیکس‘ کے حوالے سے بیان پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریگر نے ’اسٹرائیک‘ کا لفظ استعمال کرنے سے توبہ کرلی۔بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر میں مبینہ سرجیکل اسٹرائیکس کے حوالے سے متضاد بیانات دینے پر اپوزیشن کی جانب سے وزیر دفاع کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ پاکستان نے اس دعوے کو یکسر مسترد کردیا تھا۔وزیر دفاع منوہر پاریکر نے اپنی آبائی ریاست گوا میں ہیلی کاپٹر انجن مینٹیننس یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اسٹرائیک کا لفظ استعمال کرنا ترک کرچکا ہوں، مجھے مقامی زبان میں بات کرنے کا موقع بہت کم ملا ہے لہٰذا میں تقریب سے مقامی زبان میں خطاب کرنا چاہوں گا انہوں نے مزید کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ اپنے خطاب کے دوران کسی متنازع معاملے پر بات نہیں کروں گا۔تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے وزیر اعلیٰ لکشمی کانت پارسیکر کو مخاطب کرتے ہوئے از راہ مذاق کہا کہ ’مزدوروں کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے اسٹرائیک کا لفظ استعمال کر ہی لیا‘۔یاد رہے کہ 17 اکتوبر کو منوہر پاریکر نے سرجیکل اسٹرائیکس کے شواہد مانگنے والوں پر خوب تنقید کی تھی۔اپوزیشن جماعت کانگریس نے سرجیکل اسٹرائیکس کے حوالے سے متضاد بیانات دینے پر وزیر دفاع منوہر پارریکر کو آڑے ہاتھوں لیا تھا اور وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنے جھگڑالو وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے چیف امیت شاہ کو لگام ڈالیں اور مسلح افواج سے معافی مانگیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…