جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

روزانہ کروڑوں کانقصان ہونے کے باؤجود بھارت بازنہ آیا،پاکستان پرپھرایک اور پچگانہ الزام تھوپ دیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک +آئی این پی)بھارت کوایک طرف پاکستان سے کشیدگی کے باعث روزانہ کروڑوں روپے کانقصان ہورہاہے ،بھارتی تاجربھی مودی سرکارکوکوسنے دے رہے ہیں جبکہ انڈین سٹاک ایسکچینزبھی مندی کاشکارہیں تودوسری طرف بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی ) نے بین الاقومی برادری میں پاکستان کو تنہا کرنے کیلئے وزیراعظم نریندرمودی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقومی ایشوبنانے کی تما م ترکوششوں کے باوجود کوئی بھی ملک پاکستان کے ساتھ کاروبار نہیں کرنا چاہتا۔بھارتی میڈیاکے مطابق بی جے پی کے ترجمان جی وی ایل نرسیمہاراؤ کا کہنا تھاکہ آج پاکستان نہ صرف تنہا کھڑا ہے بلکہ یہ ایک مذمتی ریاست کے طور پر بھی کھڑا ہے ۔سرحد پار دہشتگردی کو فروغ دینے اور دنیا بھر میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہونے پراسکی مذمت کی جاتی رہی ہے ۔مسئلہ کشمیر کو بین عالمی ایشوبنانے کی تما م ترکوششوں کے باوجود کوئی بھی ملک پاکستان کے ساتھ کاروبار نہیں کرنا چاہتا۔پاکستان کودنیا کے مختلف ممالک کی طرف سے ٹھکرا یا جا چکا ہے یہاں تک کہ دنیا کے بڑے ممالک کے دارالحکومتوں کی وزارتوں کے اعلی حکام نے پاکستانی حکام کو وقت دینے سے انکا رکردیا۔

بھارت جنگی جنو ن اور پاکستان دشمنی میں حواس باختہ ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق بھارتی ٹی وی ABP کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی حدود میں داخل ہو کر گرفتار ہونے والا پاکستانی کبوتر بھارت میں شدید تباہی کا پیغام لے کر آیا ہے۔ اے بی پی نیوز کی رپورٹ میں ہرزہ سرائی کی گئی کہ پاکستان امن و محبت کی نشانی پرندوں کو دہشتگردی اور نفرت کیلئے استعمال کر رہا ہے۔ اے بی پی ٹی وی کے مطابق بھارتی ماہرین نے گرفتار پاکستانی کبوتر کا ایکسرے بھی کیا ہے ، بھارتی ماہرین کو شک ہے کہ یہ کبوتر اپنے جسم میں کوئی ایسی چیز لئے ہوئے ہے جو بھارت میں جاسوسی کیلئے استعمال ہو رہی ہے۔ بھارتی ٹی وی کی رپورٹ میں انتہائی مضحکہ خیز دعویٰ کیا گیا کہ پاکستانی کبوتر قید میں ہو کر بھی سلاخوں کے درمیان سے ہر اس جگہ نظر رکھے ہوئے ہے جہاں ذرا بھی کوئی ہجوم ہو، بھارتی ٹی وی اے بی پی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کبوتر پولیس کی حراست میں ہونے کے باوجود بھی ہر چیز کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ انڈین ایکسپریس کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاک انڈیا سرحد سے 4 کلو میٹر فاصلے پر واقع گاؤں منوال میں ایک کبوتر نے مٹی اور گارے سے بنے ایک گھر میں لینڈ کیا، جس کے پاؤں پر ایک تار نما آلہ بندھا ہوا تھا۔رپورٹ کے مطابق کبوتر کے پیر سے بندھے آلے پر انگریزی میں ‘شکرگڑھ’ اور ‘نارووال’ کے الفاط کے ساتھ ساتھ اردو زبان میں بھی کوئی پیغام درج ہے، جبکہ دیا گیا ٹیلی فون نمبر پاکستان کے ڈسٹرکٹ نارروال کا معلوم ہوتا ہے۔مذکورہ گھر کے مالک کا 14 سالہ بیٹا کبوتر کے پاؤں سے بندھے اردو پیغام کو دیکھ کر تشویش میں مبتلا ہوگیا اور اس نے فوراً قریبی پولیس اسٹیشن میں اطلاع دی۔بعد ازاں کبوتر کو جانوروں کے ڈاکٹر (ویٹرنری ڈاکٹر) کے پاس لے جایا گیا جہاں اس کا ایکسرے اور طبی معائنہ کیا گیا۔انڈین ایکسپریس نے پٹھان کوٹ کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) راکیش کوشال کے حوالے سے بتایا ہے کہ “اگرچہ کچھ منفی بات معلوم نہیں ہوئی تاکہ کبوترکو ہم نے تحویل میں لے لیا ہے”۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…