بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

ماضی میں ہیلری کلنٹن کیا کچھ کیا کرتی تھیں ؟ وکی لیکس کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 8  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن داعش سمیت مختلف جنگجو تنظیموں کو اسلحہ، رقم اور دیگر مدد فراہم کرنے میں معاونت کرتی رہی ہیں۔اس بات کا انکشاف وکی لیکس کی جانب سے جاری کی گئی ہیلری کلنٹن کی نئی 2 ہزار کے قریب ای میلز میں کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ہلیری کلنٹن اس بات کی تردید کرتی رہیں کہ وہ کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو اسلحہ، رقم یا امداد فراہم کرنے میں معاونت کرتی رہی ہیں۔ادھر ری پبلکن ارکان کا کہنا تھا کہ ہلیری اس سارے معاملے میں جھوٹ بولتی رہی ہیں، جیسا کہ وہ اس سے قبل بیشتر معاملات میں حلف لینے کے باوجود جھوٹ بولتی آئی ہیں۔وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ اس وقت ہم نے ہلیری کلنٹن کی1700 ای میلز جاری کی ہیں، جو صرف اور صرف لیبیا کے حوالے سے ہیں۔ان ای میلز سے واضح ہوتا ہے کہ لیبیا میں امریکی مداخلت تباہ کن ثابت ہوئی، جس کے نتیجے میں داعش کو لیبیا میں جڑ پکڑنے کا موقع ملا۔اس کے بعد شام میں داعش اور دیگر جنگجو تنظیموں کو اسلحہ فراہمی شروع ہوئی اور یہ سب ہیلری کلنٹن کی زیر نگرانی ہوا ہے۔جولین اسانج کے مطابق ہلیری نے اس حوالے سے حلف لینے کے باجود جھوٹ سے کام لیا، جس کے نتیجے میں ان کے خلاف غداری کا مقدمہ بننا چاہئے.

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…