پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

بالآخر خاموشی ٹوٹ گئی ۔۔۔! سعودی عرب کے صبر کا پیمانہ لبریز ۔۔ اسرائیل سے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے اقوام متحدہ کی منظور کردہ قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔ اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب کی پولیٹیکل کوآرڈینیٹر منال رضوان نے اقوام متحدہ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل فلسطینیوں کے حوالے سے منظور کردہ عالمی ادارے کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے، فلسطینیوں کو ان کا حق خود ارادیت دلائے اور فلسطینی اراضی پر قبضے کے خاتمے کا ٹائم فریم جاری کرے۔سعودی مندوب نے مراکش کے صحارا کے تنازع پر بھی بات کی اور صحارا کے تنازع پر مراکش کے موقف کی حمایت کا اظہار کیا۔ ۔ صحارا کا تنازع افریقی ممالک میں سب سے پرانے حل طلب تنازعات میں شمار ہوتا ہے
دوسری جانب ترکی کے وزیر برائے تعمیر وترقی لطفی علوان نے کہا ہے کہ ان کا ملک اور سعودی عرب جاسٹا کے خلاف متبادل قانون سازی پرغور کررے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کے خلاف ہم بھی قانونی کارروائی کے لیے ایک ایسا ہی قانون وضع کررہے ہیں جو دہشت گردی سے متاثرہ افراد کو کسی بھی ملک کے خلاف قانونی کارروائی کا حق دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مساعی کا مقسد جاسٹا جیسے متنازع قانون کا جواب ہے اور ہم یہ جواب اسلامی تعاون تنظیم اور یورپی ممالک کے فورم سے پیش کریں گے۔ لطفی علوان کا کہنا تھا کہ ترکی کی وزارت انصاف اور وزارت خارجہ نے جوابی قانون کی تیاری کے لیے جامع دستاویز تیار کی ہے اس کی تفصیلات جلد ہی سامنے لائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ’’جاسٹا‘‘ جیسے متنازع قانونی ایکٹ کو قبول کرنا ہمارے لیے ممکن ہی نہیں کیونکہ اس طرح کے قوانین عالمی قوانین سے متصادم ہیں۔ اس قانون کے تحت کسی فرد کی انفرادی کارروائی پر پورے ملک کو مورد الزام ٹھہرانے کی کوشش کی گئی۔ 11 ستمبر 2001ء میں امریکا میں ہونے والی دہشت گردی میں بعض سعودی باشندوں کے ملوث ہونے کا یہ مطلب ہرگزنہیں کہ بحیثیت ریاست سعودی عرب دہشت گردی میں ملوث ہے۔ جاسٹا کے اس غیرقانونی اور غیراخلاقی پہلوؤں نے ہمیں اس کی مخالفت پرمجبور کیا ہے اورہم اس قانون کی مخالفت میں سعودی عرب کا مکمل ساتھ دیں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…