پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

مودی،تینوں مسلح افواج اور’’را‘‘کے سربراہوں کی ’’شسترپوجا‘‘،شستربوچاکیاہے اورکیوں کی جارہی ہے ،پڑھ کرآپ حیران رہ جائیں گے

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)بھارت میں بت پرستی کوئی حیرت کی بات نہیں ہے لیکن اب ایک ایساانکشاف ہواہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اوربھارتی مسلح افواج کے سربراہان بھی توہم پرست نکلے ۔بھارت کے توہم پرست وزیراعظم نریندرمودی نے کسی بھی ممکنہ قاتلانہ حملے یاکسی بھی جنگ میں خود کواسلحے سے محفوظ رکھنے کےلئے ہتھیاروں کی بوچاشروع کردی جبکہ ہندی زبان میں ہتھیاروں کی بوچا کوشسترپوجاکہتے ہیں ۔بھارتی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے نریندرمودی اپنے ایک خصوصی مشیرامیت شاہ کے ہمراہ کیرالہ کے معروف مندرشری کانسواڑ گئے جہاں پرانہوں نے مختلف قسم کے ہتھیاروں کوتلک لگائی اوران ہتھیاروں پرپھول چڑھائے تاکہ ہتھیاران سے خوش رہیں اوران پرکسی بھی حملے کی صورت میں ان پراثرنہ کرسکیں ۔بھارتی میڈیانے انکشاف کیاہے کہ اب نریندرمودی کی جانب سے رواں ماہ کی 10تاریخ کووزیراعظم ہائوس نئی دہلی میں بھی ’’شسترپوچا‘‘کااہتمام کیاجائے گااوراس پروگرام کوخفیہ رکھنے اورتنقید سے بچنے کےلئے میڈیاسے یہ پروگرام مکمل طورپرخفیہ رکھاگیاہے ۔ بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی وزیراعظم ہائوس سے موصولہ اطلاعات میں انکشاف ہواہے کہ مودی رواں سال بھی اپنی زندگی کومحفوظ بنانے کےلئے ’’شسترپوجا‘‘کااہتمام کررہے ہیں جس کی تاریخ 10اکتوبرمقررکی گئی ہے اوراس پوجامیں مودی اپنے انتہائی وفاداراورقریبی افراد کومدعوکریں گے اوراس تقریب میں کسی صحافی یامیڈیاپرمکمل طورپرپابندی ہوگی۔بھارتی وزیراعظم کوبھارتیہ جنتاپارٹی کے رہنماامیت شاہ اورقومی سلامتی کے بھارتی مشیراجیت دووال نے نریندرمودی کومشورہ دیاہے کہ جب شسترپوجاکی جائے گی تواس کااثربھارتی فوج پربھی پڑے گااوروہ زیادہ بہادری کامظاہرہ کرے گی جس کے پیش نظروزیراعظم نے وزیردفاع منوہرپاریکراوربھارتی مسلح افواج کے تینوں سربراہوں اور’’را‘‘ کے سربراہ کوبھی اس پوجاکےلئے مدعوکیاہے تاکہ اس پوجاکااثربھارتی مسلح افواج کے سربراہوں پرپڑے گاتو ان کوپاکستان ’’جنگ‘‘میں فتح حاصل کرنے میں بہت آسانی ہوگی ۔ا س کی تصدیق معروف بھارتی اخبارجاگرن نے بھی کی ہے اورانکشاف کیاہے کہ پاکستان سے کشیدگی کی وجہ سے بھارتی فوج کی ہریونٹ کویہ ہدایات بھی جاری ہوچکی ہیں کہ بھارتی فوج کے اعلی افسران اورسپاہی رواں ماہ کی دس تاریخ کوبھارتی حکومت کی طرف سے طے کردہ وقت کے مطابق ہتھیاروں کی پوجاکریں تاکہ بھارت کے دشمنوں پرانڈین آرمی کی دھاک بیٹھ جائے اس سے قبل ٹائمز آف انڈیانے رواں سال کے ماہ ستمبرمیں بھی بھارتی وزیراعظم نے اپنے خصوصی مشیرامیت شاہ کے ساتھ کیرالہ کے مندرمیں شسترپوجاکی تھی کیونکہ اس وقت پاکستان اوربھارت کے درمیان حالات کشیدہ تھے ۔ہندوستان کی پوجاپاٹ کی آن لائن سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم کویہ بتادیاگیاہے کہ 2016میں پوجاکرنے کی تاریخ 10اکتوبربروزسوموارہےاوراس روزہتھیاروں کی پوجا’’شسترپوجا‘‘کی قبولیت کاوقت سپہرسوادوبجے ہے اوریہ پوجاصرف پندرہ منٹ کی ہوگی اورتین بجے ختم ہوجائے گی اوراس پوجاکے دوران جواشلوک اورپرارتھناکی جائے گی وہ قبول ہوگی اوربھارت کی فوج پربھی اس کااثرپڑے گا۔بھارتی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کوبڑے مندروں کے پنڈتوں نے مشورہ دیاہے کہ اگردشمن کوتباہ وبرباد کرناہے تومودی کوشترپوجاکے بعد ’’دسہراپوجا‘‘بھی سوموارکے بعد منگل کوکرناپڑے گی کیونکہ ان پنڈتوں نے ان دوپوجاپاٹ کواس طرح ملایاہے کہ اس دن رام جی نے راون کوختم کیاتھااوربھارتی وزیراعظم بھی اس طرح پوجاکریں تووہ دشمن پرحائوی ہوجائیں گے ۔ادھربھارتی پوجاپاٹ کی ویب سائیٹ کے ایک اعلی عہدیدارنے بھی مودی کوہتھیاروں کی پوچاپاٹ کامشورہ دیاہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…