منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان نے بڑے اسلامی ملک اہم پیشکش مسترد کر دی

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان نے بڑے اسلامی ملک اہم پیشکش مسترد کر دی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے توانائی مسائل حل کرنے کے لیے 3 ہزار میگاواٹ تک ٹرانسمیشن پاور لائن کی تعمیر کی تجویز پیش کر دی جسے پاکستان نے مسترد کردیا ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کا دورہ کیا اور چیئرمین بی او آئی ڈاکٹر مفتاح اسماعیل اور سیکریٹری اظہر علی چوہدری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایرانی سفیر نے بتایا کہ امریکی پابندیاں ہٹنے کے بعد ایران پاکستان سے سرمایہ کاری اور تجارت میں اضافہ چاہتا ہے، دونوں ملکوں کے ایک جیسے کلچر، مذہب، زبان اور روایتی اقدار ہیں جوپاکستان اور ایران کو دیگر ممالک سے زیادہ نمایاں کرتی ہیں، ایران افغانستان کو پاکستان سے 4 گنا زیادہ اشیا کی برآمدات کر رہا ہے۔
انہوں نے تجارت میں اضافے کے لیے تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں تجارت میں اضافے کے لیے روڈ میپ تیارکرنے کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پہلے ہی ہو چکے ہیں۔ انھوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) میں بھی اپنی دلچسپی ظاہر کی اور کہا کہ پاکستان میں توانائی کی کمی ہے۔ اس سلسلے میں انھوں نے ایران 500سے 3 ہزار میگاواٹ تک کی ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر میں دلچسپی کا اظہار کیا جس پر چیئرمین مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر اور توانائی کی خریداری بلوچستان سے مشکل ہے کیونکہ بلوچستان کے ایریا میں آبادی کم ہے اور بجلی کے استعمال کی صلاحیت نہیں ہے اور بلوچستان سے دوسرے صوبوں تک بجلی نہیں پہنچائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارت کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں ۔ عالمی طور پر پابندیاں ہٹانے کے اعلانات کے باوجود ابھی بھی امریکہ اور یورپ میں ایران سے تجارت پر سخت پابندی ہے جس کی وجہ سے پاکستانی بینک ایران کے ساتھ تجارت میں سہولت کار بننے سے گریزاں ہیں۔پاکستانی تاجر ایران کے ساتھ تجارت کے حوالے سے خاصے پرامید ہیں کہ پابندیوں کے اختتام کے بعد ایران سے تجارت میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔ واضح رہے کہ پابندیوں سے قبل پاک ایران تجارت ایک ارب ڈالر سے زائد تھی جو پابندیوں کے بعد کم ہو کر ستائیس کروڑڈالر رہ گئی ہے۔ایران میں پاکستان کے باسمتی چاول کی خاصی بڑی منڈی موجود ہے جو بینکنگ کی سہولیات میسر ہونے کے بعد ایران کو بڑے پیمانے پر برآمد کئے جا سکیں گے،تجار تی سہولت کیلئے پاکستان کے سٹیٹ بینک اور ایران کے مرکزی بینک نے ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر ایک ایم او یو پر بھی دستخط کئے تھے جس کے دونوں ممالک کے بینک روابط میں اضافہ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…