سرینگر(مانیڑنگ ڈیسک )مقبوضہ کشمیر میں اڑی سیکٹر میں حملہ خود بھارت کے گلے کی ہڈی بن گیااورموی حکومت کوٹھنڈاکرنے کےلئے بھارتی جرنیلوں نے بھارتی بریگیڈ کمانڈر اوما شنکر کو ہٹا کر انکی جگہ کرنل یشپال کو تعینات کردیا گیا ۔ جبکہ بھارتی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اڑی واقعہ میں اندرونی طور پر کچھ غلط ہوا ہے۔ بھارت نے اوڑی سیکٹر کے موجودہ بریگیڈ کمانڈر کی جگہ کرنل یشپال کو عہدے پر تعینات کردیا ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق اوڑی سیکٹر کے بریگیڈ کمانڈر کو تحقیقات میں شامل کرنے کیلئے عہدے سے ہٹایا گیا وہ تحقیقات مکمل ہونے تک اپنے عہدے پر کام نہیں کریں گے۔ واقعہ کی انکوائری مکمل ہوتے ہی وہ اپنے فرائض سنبھال لیں گے۔ بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے اوڑی حملے میں اندرونی غلطی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ میں کچھ تو غلط ضرور ہوا، ہم غلطی کو سدھارنے کیلئے تحقیقات کرینگے، اس بات کو یقینی بنایا جائیگا کہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔ بھارتی میڈیا کے مطابق منوہر پاریکر نے اوڑی حملے کی تحقیقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچھ تو ضرور غلط ہوا ہے جس کے باعث حملہ آور کارروائی کرنے میں کامیاب ہوئے، ضرورت پڑی تو بھارت منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ حساس معاملہ میں اس پر تفصیل سے بات نہیں کرسکتا۔ جب آپ کسی غلطی کو درست کرنے جاتے ہیں تو یہ بات یقینی بنائی جاتی ہے کہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ حملہ آورباہرسے آئے کامیاب ہوئے اس میں کچھ بھارتی افسربھی ملوث ہوسکتے ہیں ۔انہوں نے اعلی سطح پراس معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں ۔