نئی دہلی (آئی این پی)افغانستان نے بھارت کے لائن آف کنٹرول پر سراجیکل سٹرائیک کے جھوٹے دعوے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم فیصلے کیے ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں افغان سفیر ڈاکٹر محمد ابدالی کا کہنا ہے کہ افغانستان تمام دہشتگرد گروپوں کے خلاف ہے اور ان میں کوئی امتیازنہیں کرتا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے افغان سفیر نے بھارتی وزیراعظم کی چاپلوسی کرتے ہوئے بھارت کی مبینہ انسداد دہشتگردی اقدامات کو بھی سراہا۔افغان سفیر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی سے جنگ کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مبینہ سنجیدہ اقدامات کوسراہا جانا چاہیے ،اس موقع پر انھوں نے خطے کے دیگر ممالک کو بھی اپنی ہی طرح بھارت کی چاپلوسی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔افغانستا ن میں بھارت کے سرکاری دہشتگردوں کو پالنے والے افغانستان کے سفیر نے مزید کہا کہ افغانستان تمام دہشتگرد گروپوں کے خلاف ہے اور ان میں کوئی امتیاز نہیں کرتا، دہشتگردوں کی پناہ گاہیں جہاں کہیں بھی ہوں انکے خلاف سخت کارروائیاں ہونی چاہئیں