اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاک فوج کی طرف سے ’’سرجیکل سٹرائیک‘‘ کادعوی مستردکرنے پر بھارتی میڈیاکانیاپینترا،ملبہ پاکستان پرگرادیا،جان کرآپ آگ بگولہ ہوجائیں گے

datetime 29  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی فوج نےبھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر میں سرجیکل سٹرائیک کے دعویٰ کی تردید کی ہے لیکن معروف بھارتی خاتون صحافی برکھا دَت نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستانی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے اندر انجام دیئے جانے والی سرجیکل سٹرائیک کو ’’ڈرون اور نائٹ ویژن کیمروں ‘‘ کے ذریعے ریکارڈ کیا گیا ہے ،اب یہ مودی حکومت فیصلہ کرے گی کہ اس حملے کی ویڈیو کو ریلیز کرنا بھی ہے کہ نہیں اور اگر کرنا ہے تو کب ؟ایک بھارتی ٹی وی چینل این ٹی وی کے مطابق بھارتی صحافی برکھادت نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی سرجیکل سٹرائیک میں کوئی بھارتی فوجی ہلاک نہیں ہوا جبکہ اس حملے میں 30پاکستانیوں کو شہید کرنے کا دعوی کیا جارہا ہے ۔برکھا دِت کا کہنا تھا کہ اُڑی حملہ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی سے ہندوستانی عوام سخت ناراض تھے ،اسی عوامی ناراضگی کو دور کر نے کے لئے مودی سرکار نے سرجیکل سٹرائیک کا فیصلہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے پاکستانی حدود میں 2کلو میٹر اندر تک کارروائی کی ،جس میں ہیلی کاپٹر اور بھارتی پیرا ملٹری فورس نے حصہ لیا ۔برکھا دَت کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے پاکستانی وزیر اعظم کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا تھا لیکن وزیر اعظم نواز شریف اپنی فوج کے ساتھ چل رہے ہیں جس کی وجہ سے سرحدی کشیدگی ہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…