اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی فوج کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ چین کی آبدوز بھارتی سمندری حدود میں سے گزر کو کراچی آئی اور ری فیولنگ کروا کر واپس چین چلی گئی جبکہ بھارت کو پتہ ہی نہ چلا ۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی فوج کی جنگی طاقت کے بڑے بڑے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔چین کی جدید ترین یو آن کلاس 335 آبدوزعملے کے 65 افراد سمیت بھارتی فوج کی ناک کے نیچے سے خطرناک ہتھیاروں تارپیڈو اور میزائلوں سمیت پاکستانی ساحل پر پہنچی اور ریفیولنگ کروا کر واپس چین بھی اسی راستے سے چلی گئی مگر بھارت کی بحریہ اور انٹیلی جنس سمیت کسی کو بھی کانوں کان خبر نہ ہوئی ۔
اس سب میں ستم ظریفی یہ ہے اس کا بھانڈا بھی بھارتی میڈیا نے خود ہی پھوڑ ڈالا ۔ جبکہ بھارتی حکام کی جانب سے خفت مٹانے کے لئے کہا جارہا ہے کہ بھارتی بحریہ تو الرٹ تھی مگر نجانے یہ وااقعہ کیسے رونما ہو گیا ۔ بھارت میں اس واقعہ کے انکشاف نے کھلبلی مچا دی ہے اور بھارتی عوام اور میڈیا کی جانب سے ایک بار پھر اپنی ہی فوج زیر عتاب آ گئی ہے۔