نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ نائن الیون کوگزرے پندرہ سال ہوگئے ہیں اورابھی تک امریکی اس واقعے کی یادمناتےہیں ۔سانحہ نائن الیون کی برسی کے موقع پر القاعدہ کا نیا پیغام سامنے آگیا ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ امریکہ کے سیاہ فام اسلام قبول کرلیں بہ صورت دیگر مزید حملے کریں گے۔خبررساں ایجنسی ’اے این این کے مطابق‘القاعدہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ نائن الیون مسلمانوں کو امریکی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی یاد دہانی کراتا ہے،مسلمان امریکہ کے خلاف القاعدہ میں شامل ہوں۔القاعدہ نے کہاکہ امریکہ میں نسلی منافرت ،عدم مساوات اور تعصب کا شکار امریکی سیاہ فام امریکہ میں جس نظام کے تحت زندگی گزاررہے ہیں وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔بین الاقوامی تجزیہ کاروں کے مطابق القاعدہ کے اس پیغام کےبعد حالات مزیدخراب ہونے کاخدشہ پیداہوگیاہے ۔