اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

حجاج کےلئے خوشخبری،سعودی حکومت نے بڑاقدم اٹھالیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں گزشتہ سانحہ منی کے بعد سعودی حکومت نے حجاج کرام کو شناختی بریسلٹ کا اجراء شروع کردیا۔ایک غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حجاج کو شناخت کرنے کےلئے پلاسٹک پیپر سے بنے ہوئے بارکوڈوالے بریسلٹ ہوں گے، جنھیں اسمارٹ فون کی مدد سے پڑھا جاسکے گا، جن پر حجاج کرام کی شناخت، قومیت اور مکہ میں داخلے کی تاریخ درج ہوگی۔سعودی عرب نے سانحہ منیٰ کے بعد تحقیقات کا اعلان کیا تھا تاہم اس حوالے سے کوئی رپورٹ اب تک سامنے نہیں آئی، تاہم سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ رواں برس بھگڈر اور ہجوم سے بچنے کے لیے کچھ تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔سعودی وزارت حج اور عمرہ کے نائب سیکریٹری عیسیٰ رواس نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کہ بریسلٹ پر حجاج کرام کے وفد کا رابطہ نمبر اور ویزے کے اجراء کے حوالے سے معلومات بھی درج ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ سعودی حکام کی جانب سے جاری کئے گئے بریسلٹ کی تعداد کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ بریسلٹ تمام حجاج کو جاری کئے جائیں گے۔جبکہ اب مسجدالحرام اوراس کے اطراف میں متعددحجاج نے ان بریسلٹ استعمال کرناشروع کردیئے ہیں تاہم اس بریسلٹ کی قیمت دوریال ہے یہ بریسلٹ 2 سینٹی میٹر چوڑا اور عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے حجاج کے لیے اس کا رنگ سبز ہے۔اس بارے میں نائیجریا سے تعلق رکھنے والی ایک عازم حج ڈرسا کوناکری کا کہنا تھا کہ ‘جیسے ہی ہم پہنچے تو ہوٹل کے عملے نے ہمیں بریسلٹ پہنا دیا۔اب حجاج کاکہناہے کہ ان کی شناخت بہت آسانی سے ہوسکے گی

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…