جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

معاملہ سنگین ہوگیا،بھارت نے اپنے شہریوں کوپاکستانی تقریبات میں جانے سے روک دیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالا کو کراچی میں تقریب میں شرکت نہ کرنے دینے پر بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کو دفتر خارجہ طلب کرکے ان سے شکایت کی گئی تاہم عبدالباسط سے بھارتی مؤقف کو مسترد کردیا۔نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کو بھارتی دفتر خارجہ طلب کرکے حکام نے شکایت کی کہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالا کو کراچی کی تقریب میں شرکت نہیں کرنے دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارت کی شکایت رد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں بھی پاکستانی ہائی کمشنر کی دعوتوں کو منسوخ کرنا معمول ہے اور ایسی تمام دعوتوں کی منسوخی بھارتی حکومت کے دبائو پر کی جاتی ہے۔ترجمان کے مطابق بھارتی حکومت نے پاکستان کا سافٹ امیج پیش کرنے کی کئی تقریبات نہیں ہونے دیں جبکہ پاکستانی ہائی کمشنر کوکئی بار دی گئی دعوت بھارتی میزبانوں نے دبائومیں آکر واپس لی۔دوسری جانب بھارت نے اپنے شہریوں کو پاکستانی ہائی کمشنر کو تقریبات میں مدعو نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔عبد الباسط نے انڈین حکام کے سامنے سوال اٹھایا کہ انہیں بھارت میں کئی تقریبات میں شرکت سے کیوں روکا گیا؟ادھر چیمبر آف کامرس نے بھارتی دعویٰ مسترد کر دیاچیمبر کے ترجمان نے بتایا کہ منگل کو کراچی میں منعقد ہونے والی تقریب سیکیورٹی وجوہات کے باعث منسوخ کی گئی تھی۔انہوںنے کہاکہ تقریب کی منسوخی کو ہائی کمشنر کے کشمیر سے متعلق بیان سے جوڑنے کا تاثر درست نہیں۔خیال رہے کہ بھارتی ہائی کمشنر کو کراچی چیمبر کی ایک تقریب سے خطاب کرنا تھا، چیمبر نے یہ تقریب سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے منسوخ کر دی تھی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…