کوئٹہ ( این این آئی ) چمن بارڈر پر باب دوستی 12ویں روز بھی ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند ہے تاہم تاجروں نے طورخم سرحد کو متبادل روٹ کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔باب دوستی کی بندش سے نیٹو سپلائی،ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت دوطرفہ تجارت اور ہرقسم کی پیدل آمدورفت بھی معطل ہے،سرحد کے دونوں جانب مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئیں ہیں۔چمن چیمبر آف کامرس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تاجروں نے فریش فروٹ طورخم کے راستے سپلائی شروع کر دی ہیجبکہ طورخم سے تاجروں کو روٹ لمبا اور تین گناہ اضافی خرچ کرنا پڑتا ہے۔دوسری جانب دوستی گیٹ کھولنے سے متعلق پاک افغان سرحدی فورسز میں ڈیڈلاک برقرار ہے،حکام کا کہنا ہے کہ گیٹ کھولنے کیلئے پاک افغان اعلی حکام ہی فیصلہ کریں گے۔
چمن بارڈر پر باب دوستی بند ،تاجروں نے متبادل روٹ کااستعمال شروع کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
عام تعطیل کا اعلان
-
ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی نژاد امریکیوں کی شہریت منسوخ کرنے کی تیاریاں تیز کر دیں















































