منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت کا بڑا نقصان ہو گیا بحری جہا زغر ق ہو گیا ، جہاز میں کیا کچھ لو ڈ کیا ہوا تھا ؟ جان کر آپ کے ہو ش اڑ جا ئیں گے

datetime 28  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ/مسقط(این این آئی)اشیائے خوراک اور موٹرگاڑیوں سے لدا یمن جانے والا ایک بھارتی مال بردار بحری جہاز عمان کے ساحلوں کے قریب سمندر میں ڈوب گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ بھارتی کارگو شپ بحیرہ عرب میں غرق ہو گیا۔یمن جانے والے اس بھارتی مال بردار بحری جہاز پر سامان شارجہ کی بندرگاہ سے لادا گیا تھا، اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عمان کی سرکاری نیوز ایجنسی نے ملکی پولیس اور ساحلی علاقوں میں ماہی گیری کرنے والے مقامی باشندوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس مال بردار بحری جہاز پر عملے کے گیارہ افراد سوار تھے، جو سب کے سب بروقت بچا لیے گئے۔اس بحری جہاز پر اشیائے خوراک، 69 گاڑیاں، گاڑیوں کے ہزاروں ٹائر اور بہت سا انجن آئل لدا ہوا تھا۔
عمانی نیوز ایجنسی نے بتایا کہ اس شپ پر یہ سامان متحدہ عرب امارات میں شارجہ کی بندرگاہ سے لادا گیا تھا۔یہ بھارتی بحری جہاز شمال مشرقی عمان کے ساحلی شہر السویق سے قریب 15 سمندری میل کے فاصلے پر بحیرہ عرب کے پانیوں میں ایک بظاہر ’تکنیکی خرابی‘ کی وجہ سے ڈوب گیا۔متحدہ عرب امارات کے انگریزی روزنامے کے مطابق یہ بھارتی کارگو شپ اس لیے ڈوبا کہ اس پر مقررہ حد سے بہت زیادہ سامان لدا ہوا تھا۔ یہ بحری جہاز اپنے سامان کے ساتھ شارجہ سے جنوب مشرقی یمن کے بندرگاہی شہر المکلہ کی طرف سفر پر تھا۔ اس کارگو شپ کی غرقابی کے بارے میں اس کی مالک کمپنی یا بھارتی حکام کی طرف سے آخری رپورٹیں آنے تک کچھ نہیں کہا گیا تھا۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…