لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں اسلام فوبیاکی ایک اور مثال سامنے آگئی، جہاز میں بیٹھے مسافر مسلمان لڑکی کو اسکارف پہنا دیکھ کر دہشت گرد سمجھ بیٹھے، عملے نے لڑکی اور اس کے دو بھائیوں کو جہاز سے ہی اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق لندن کی ایک نجی ایئر لائن میں مریم اور اس کے دو بھائی اٹلی جانے کے لیے سوار ہوئے تھے کہ جہاز میں بیٹھے مسافروں نے مسلمان لڑکی مریم اور اس کے دو نوں بھائیوں پر موبائل میں داعش سے متعلق مواد دیکھنے کے جھوٹے الزامات لگائے جس کے بعد عملے نے ان تینوں کو جہاز سے اتار کر پولیس کے حوالے کردیا۔
تاہم سیکورٹی اہلکاروں نے پاسپورٹ اور کاغذات چیک کرنے کے بعد تینوں بہن بھائیوں کو جہاز میں واپس بھیج دیا۔ مریم کا کہنا تھا کہ محض اسکارف پہنا دیکھ کر جہاز میں موجود تمام لوگوں نے اس پر شک کیا، جس کے باعث ان کو عملے اور پولیس کے ناروا رویے کا بھی سامنا کرنا پڑا تاہم ایئرلائن کی جانب سے اس اقدام کی معذرت کرلی ۔
سکارف پہن کر جہاز میں سفر کرنے والی مسلم لڑکی اوربھائی کیساتھ ایئر لائن کا ایسا سلوک کہ جان کر خون کھول اٹھے گا
24
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں