پیرس(این این آئی)فرانس کے شمال میں واقع الہدیٰ ایسوسی ایشن اور اس سے ملحق مسجد کو بند کرنے پر مسلمانوں نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں ملک میں مذہبی آزادی کا حق حاصل ہونا چاہیے،الہدیٰ ان 20 مساجد میں سے ایک ہے جنھیں قومی سلامتی کے نام پر بند کر دیا گیا ہے۔ فرانس میں 50 لاکھ کے قریب مسلمان آباد ہیں۔ادھر حکام نے کہاہے کہ اس ادارے کو بند کرنے کی وجہ اس کے اسلامی عسکریت پسند تنظیموں سے مبینہ روابط ہیں میڈیارپورٹس کے مطابق اسی مسجد میں نماز ادا کرنے والے محمد نامی ایک مقامی شخص کا کہنا تھا کہ یہ ایک عام سی مسجد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں ایک باعمل مسلمان ہوں، میں ہمیشہ یہاں آتا تھا، میں نے یہاں کچھ بھی عجیب نہیں دیکھا۔ مسلمانوں کے مذہبی مقامات بند کر دینا ٹھیک نہیں ہے ۔کئی فرانسیسی مسلمانوں نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیاں دولت اسلامیہ جیسی تنظیموں کا کام ہیں۔ تاہم انھیں اس بات پر اعتراض ہے کہ ایک ایسے ملک میں جہاں مضبوط سیکیولر روایات، آزادی کے اصول، مساوات اور بھائی چارہ ہے، وہاں انھیں اپنی صفائیاں دینی پڑتی ہیں۔فرینچ کونسل آف مسلم فیتھ کو فرانسیسی حکومت اور مسلمانوں کے درمیان رابطے کا کام کرتی ہیں ایک ایسے ادارے کے قیام کے بارے میں منصوبہ بندی کر رہی ہے جو تمام اماموں کی جانچ پڑتال کرے گا اور ان مسجدوں کی بھی جن میں وہ امامت کرتے ہیں۔کونسل کے صدر انور کبیبیچ کا کہنا تھاکہ اس کا مقصد اس بات کا جائزہ لینا ہے کہ اماموں نے دینی تعلیم کہاں سے حاصل کی۔ اور یہ کہ ان کی حوصلہ افزائی کی جائے کہ وہ اس واضح اسلام کی تعلیم حاصل کریں جو برداشت اور فرانس کے اقدار کا احترام کرنا سکھاتا ہے۔انور کبیبیچ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ساتھی فرانسیسی باشندوں سے کہتے ہیں کہ وہ ان (دہشت گردوں) کے ساتھ روابط بنانے سے گریز کریں اسی طرح ہم فرانسیسی مسلمانوں سے بھی کہتے ہیں کہ وہ اپنی سرگرمیوں پر غور کریں۔انور کبیبیچ کا کہنا تھا: ’ہم اپنے ساتھی فرانسیسی باشندوں سے کہتے ہیں کہ وہ ان (دہشت گردوں) کے ساتھ روابط بنانے سے گریز کریں، اسی طرح ہم فرانسیسی مسلمانوں سے بھی کہتے ہیں کہ وہ اپنی سرگرمیوں پر غور کریں اور کسی بھی مسئلے کو شدید ہونے اور معامالات کو پیچیدہ ہونے سے بچائیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































