اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

حجاج کرام کے اخراجات بارے دلچسپ رپورٹ جاری۔۔۔ تفصیلات جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 22  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں ایک مطالعاتی تحقیق سے اس امر کی تصدیق ہوئی ہے کہ مملکت کے اندرون کے حجاج کی ماہانہ آمدنی 300 سے 3000 ریال تک ہوتی ہے جب کہ بیرون سے آنے والے حجاج کی اوسط آمدنی تقریبا 1298 ریال ہے۔عرب میڈیاکے مطابق تحقیق میں مختلف شہریتوں کے تقریبا 2655 حجاج پر مشتمل ایک نمونے کا تجزیہ کیا گیا۔ مطالعاتی تحقیق کے مطابق 2014 میں بیرون ملک سے آنے والے حجاج کرام کا اوسط مجموعی خرچ 20995 ریال رہا۔ یہ 2013 کے لحاظ سے نسبتا کم ہو گیا جب حجاج کرام کا اوسط مجموعی خرچ 23888 تھا۔مطالعے کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے حجاج کرام میں 75% کا خرچ 27000 150 8000 ریال رہا جب کہ 2014 میں دو شعبوں سامان اور خدمات پر بیرون ملک کے حجاج کی خرچ ہونے والی رقم فی کس 7122 رہی جو کہ حجاج کرام کے تخمینی اوسط کل خرچ کا 34% بنتا ہے۔مطالعاتی تحقیق میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ حجاج کی جانب سے رہائش کی خدمات پر خرچ کی جانے والی اوسط تخمینی رقیم تقریبا 2462 ریال ہے۔تحقیق کے مطابق حجاج کرام سامان کی خریداری پر جو کل اوسط رقم خرچ کرتے ہیں اس میں بڑا حصہ یعنی تقریبا 51.5 فیصد تو کھانے پینے پر خرچ ہوتی ہے۔ یہ ایک قدرتی امر ہے اس لیے کہ غذائی اشیاء بنیادی ضروریات میں سے ہیں جن کے بغیر انسان نہیں رہ سکتا۔کھانے پینے کی اشیاء کے بعد علامتی تحائف کا دوسرا نمبر ہے جس پر سازوسامان کی رقم کا تقریبا 42% خرچ ہوتا ہے۔ علامتی تحائف سے مراد وہ تحائف ہیں جو بہت کم قیمت ہوتے ہیں۔ تیسرے نمبر پر کپڑوں کی خریداری آتی ہے جس پر تقریبا 6.5% ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…