اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں دو کار بم دھماکوں میں 6 افراد ہلاک اور 120 زخمی ہوگئے۔تفصیل کے مطابق مشرقی صوبے وان میں پولیس ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا، حکام نے دھماکوں کی ذمہ داری کرد علیحدگی پسندوں پر عائد کی ہے۔کار بم دھماکے میں عام شہریوں کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔سرکاری نیوز ایجنسی گفتگو کرتے ہوئے وان کے ڈپٹی گورنر مہمت پرلاک نے کہا کہ دھماکا ’علاقائی دہشت گرد گروہ‘ کی جانب سے کیا گیا۔انہوں نے 3 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد زخمی ہیں، جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ترکی خبر رساں ادارے اناطولو کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے دھماکے کے بعد جائے وقوع سے شواہد جمع کرنے شروع کر دیئے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ جولائی میں ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے خلاف ناکام ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد کرد باغیوں کی جماعت کردستان ورکرز پارٹی(پی کے کے) کی جانب سے حملے کیے گئے۔کرد باغیوں کی جانب سے دیار باقر کے جنوب مشرق میں ہائی وے پر موجود ٹریفک پولیس کی عمارت پر بھی کار بم حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































