پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

داعش کیخلاف آپریشن شروع، اقوام متحدہ کی انتباہ

datetime 15  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق میں حکومتی اور کرد سکیورٹی فورسز نے خود کو دولتِ اسلامیہ کہنے والی شدت پسند تنظیم کے زیر قبضہ شہر موصل کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے متعدد دیہات پر کنٹرول حاصل کر لیا ۔عراق میں موصل دولتِ اسلامیہ کے زیر قبضہ آخری بڑا شہر ہے اور اس نے 2014 میں اس پر قبضہ کیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کرد اور عراقی فورسز نے اتوار کو عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل کی جانب پیش قدمی شروع کی اور انھیں امریکی اتحاد کی فضائی مدد بھی حاصل ہے۔
سکیورٹی فورسز موصل شہر پر چڑھائی سے پہلے اس کا محاصرہ کر رہی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق دولتِ اسلامیہ کے شدت پسند فضائی حملوں کے بعد بارود سے بھری گاڑیوں سے کرد فورسز پر جوابی حملوں کی کوشش کر رہے ہیں۔کرد فورسز کے ایک کمانڈر کے مطابق موصل میں ہونے والی کارروائی میں پانچ ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں۔ابھی تک موصل شہر کا کنٹرول واپس حاصل کرنے کے لیے کارروائی شروع کرنے کی حتمی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔ موصل سے دولتِ اسلامیہ کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے نام نہاد خلافت کا اعلان کیا تھا۔عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہاکہ موصل کو دولتِ اسلامیہ کے قبضے سے خالی کروائیں گے اور یہ تنظیم کو مہلک اور حتمی شکست ہو گی۔دوسری جانب اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ موصل میں حتمی آپریشن شروع ہونے سے وہاں دنیا کا سب سے سنگین انسانی بحران جنم لے سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…