جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

’’بلی کو چھیچھڑوں کے خواب‘‘ بھارت نے پاکستانی جے ایف 17تھنڈر پہ ترنگا لگا کر اسے اپنا قرار دے دیا

datetime 13  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور بھارت میں جشنِ آزادی کی آمد آمد ہے اور دونوں ملکوں میں آزادی کی تقریبات کی تیاریاں زور شورسے جاری ہیں مگر بھارت تو جوش میں اس قدر آگے بڑھ گیا ہے کہ اسے اپنا اور پاکستان کا فرق ہی بھول گیا ہے ۔ حال ہی میں بھارت کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دکھائی جانے والی ایک ویڈیو میں پاکستانی ساختہ دنیا کے مشہور ترین طیارے جے ایف 17تھنڈر پر ہندوستانی ترنگا (جھنڈا) لگا کر اسے بھارتی ساختہ قرار دینے کی مذموم سی کوشش کی گئی ۔ مگر جناب۔۔ لوگ بھی آخر آنکھیں اور کان رکھتے ہیں ۔ جب عوام نے بھارتی حکومت کی اس سنگین غلطی کو دیکھا تو ان میں غم و غصے کی شدید لہر دوڑ گئی ’’اور پھر مجبوراََ بھارت کو ان کی اس قابل فخر ایجاد (جے ایف 17تھنڈر) سے دستبردار ہونا پڑا ‘‘ اور سوشل میڈیا سے اس ویڈیو کو ہٹا دیا گیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی بھارت کی بلی کو چھیچھڑوں کے خواب آئے تھے اور اس کے ایک معروف اخبار نے پاکستان کے جے ایف 17تھنڈر کو بھارتی فضائیہ کا طیارہ قرار دیا تھاتو جناب ہم تو یہی کہہ سکتے ہیں کہ میاں ’’ دور کے ڈھول سہانے ‘‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…