انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک وزیر توانائی و قدرتی وسائل برات البائراک نے کہا ہے کہ گزشتہ جون میںترکی نے چین کے ساتھ تعاون کا سمجھوتہ کیا تھا جسے ترک اسمبلی سے بھی منظوری مل گئی ہے۔ ترکی تیسری جوہری تنصیب کےلیے چین سے تعاون کر رہا ہے۔بتایا گیا ہے کہ چین کے تعاون سے یہ تنصیب اینے ادا میں قائم ہوگی جس کے لیے ترک ماہرین چین میں تربیت حاصل کریں گے۔