واشنگٹن(آن لائن)سعودی عرب کو فروخت کئے جانے والے اسلحے میں ٹینک، مشین گنز، آرمرڈ ریکوری وہیکلز اور دوسرا اسلحہ شامل ہے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری محکمہ خارجہ نے دی جبکہ کانگریس کو اس سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ سعودی عرب کو فروخت کئے جانے والے اسلحے میں 133 ایم ون اے ون اور سے ٹو ابرامز ٹینک، مشین گنز، آرمرڈ ریکوری وہیکلز اور دوسرا اسلحہ شامل ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف لڑائی میں امریکا کا اتحادی ہے اور اسلحہ کی فراہمی سے اسکی قوت میں اضافہ ہو گا۔