پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

داعش کے سربراہ کی ہلاکت ،بڑا دعویٰ کردیاگیا

datetime 10  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آئی این پی )افغانستان میں شدت پسند تنظیم داعش یا دولت اسلامیہ خراسان کے سربراہ حافظ سعید کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں تاہم اسکی سرکاری سطح پر یا تنظیم کی جانب سے تصدیق نہیں ہوسکی۔افغان خبر رساں ادارے ’’خاماپریس ‘‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق افغان وزارت دفاع کے حکام نے کہا ہے کہ وہ دولت اسلامیہ خراسان کے سربراہ حافظ سعید کے ہلاک ہونے کی خبروں سے آگاہ ہیں تاہم ان کی تصدیق کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔دوسری جانب افغان نیشنل آرمی کے کمانڈر جنرل زمان وزیری کا کہنا تھا کہ حافظ سعید اپنے 30 ساتھیوں کے ساتھ ضلع آچن میں ہونے والے ایک آپریشن کے دوران ہلاک ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ دولت اسلامیہ خراسان کے سربراہ کی ہلاکت کی خبر ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب افغان نیشنل ڈیفنس اور سیکیورٹی فورسز نے دو ہفتے سے صوبہ نگرہار میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کر رکھا ہے۔خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ حافظ سعید کے ہلاک ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں اس سے قبل بھی 12 جولائی 2015 کو ایسی خبر منظرعام پر آئی تھی کہ دہشت گرد تنظیم کے سربراہ افغان صوبے ننگر ہار کے ضلع اچن میں ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے۔تاہم تنظیم نے اگلے ہی روز 13 جولائی 2015 کو ایک آڈیو پیغام جاری کیا اور حافظ سیعد کی ہلاکت کے حوالے سے خبروں کی تردید کی، مبینہ طور پر یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ آڈیو پیغام میں سنائی دینے والی آواز ان ہی کی ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ سال مبینہ طور پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے حافظ سعید اور کچھ دوسرے سینیئر طالبان کمانڈرز نے افغانستان میں داعش سے اتحاد کر لیا تھا۔واضح رہے کہ اسلامک اسٹیٹ کے جنگجو امریکی ڈرون حملوں کا ہدف ہیں، جن کے نتیجے میں گذشتہ سال ایک ہی ہفتے کے دوران داعش کے 3 دیگر کمانڈر ہلاک کیے گئے، جن میں شاہد اللہ شاہد اور گل زمان شامل ہیں۔طالبان کو بے دخل کرنے کے بعد افغان صوبے ننگرہار کے مختلف اضلاع پر داعش کے جنگجوؤں نے قبضہ کرلیا تھا، جن میں سے ایک ضلع آچن ہے، جہاں گزشتہ گذشتہ سال طالبان اور داعش کے جنگجوؤں میں گھمسان کی لڑائی ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…