لندن(آئی این پی )چین نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ میں تعمیر ہونے والے ہنکلے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے معاہدہ کی معطلی چین اور برطانیہ کے مابین باہمی تعلقات کو خراب کر سکتی ہے ۔ برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے گزشتہ مہینے حلف اٹھانے کے بعد برطانیہ میں تعمیر ہونے والے ہنکلے نیو کلیئر پاور پلانٹ پر چینی سرمایہ کاری کے بارے میں خدشات کا اظہارکرتے ہوئے معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ برطانیہ میں تعینات چینی سفیر لیو شیاؤ منگ نے معاہدہ معطل ہونے پر ردعمل میں کہا ہے کہ ایسے اقدامات دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو خراب کر سکتے ہیں ۔ فی الوقت دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہے ہیں ۔ باہمی اعتماد سازی کو نقصان پہنچنے سے بچایا جانا چاہیے ۔ مجھے امید ہے کہ برطانیہ چینی سرمایہ کاری کے لئے اپنے دروازے کھلے رکھے گا اور ہنکلے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کے حوالے سے جلد فیصلہ کرتے ہوئے اہم قدم اٹھانا چاہیے ۔
عالمی سطح پر نیا تنازعہ ،اگر یہ کام کیا تو۔۔۔! چین نے برطانیہ کو انتباہ کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































