اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مکہ مکرمہ میں گزشتہ سال دوران حج مسجدالحرام میں کرین گرنے کے واقعے کی تحقیقات مکمل ہوگئی۔ واقعے کا مقدمہ فوجداری عدالت میں چلانیکی سفارش کی گئی ہے۔ واقعے کے ذمے دار 13 افراد کے خلاف مقدمے کی سماعت آئندہ ہفتے فوجداری عدالت میں ہوگی۔ مسجدحرام میں گزشتہ سال کرین گرنے سے 107 افراد جاں بحق اور 238 زخمی ہوئے تھے۔ بیوروآف انوسٹی گیشن اینڈ پبلک پراسیکیوشن نے کرین حادثہ واقعے کی تحقیقات کی تھی۔واضح رہے کہ 11 ماہ قبل افسوس ناک واقعہ میں 107 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 238 زخمی ہو گئے تھے۔مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کی توسیع کا کام جاری تھا جس کے لیے وہاں تعمیراتی کام کے لیے کرینیں اور بھاری مشینری استعمال کی جا رہی تھیں،سول ڈیفنس کے مطابق شدید طوفان سے علاقے میں کئی درخت اکھڑ گئے جبکہ کرینیں اپنی جگہ سے ہل گئی تھیں۔سلیمان الامر کا کہنا تھا کہ جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت تیز بارش کے ساتھ 83 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی تھی.حادثہ سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 10 منٹ پر پیش آیاتھا اور حادثے کی جگہ پر 20 سے 30 ہزار عازمین حج موجود تھے۔
مکہ مکرمہ کرین حادثہ!! واقعے کا ذمہ دار کون تھا؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































