کابل (این این آئی)افغانستان میں غربت کے مارے باپ نے بکری لیکر اپنی پانچ سالہ بیٹی 55سالہ بابے سے بیاہ دی ،افغان میڈیا کے مطابق یہ لرزہ خیز واقعہ صوبہ غورکے علاقہ فیروز کوہ میں پیش آیاجہاں لڑکی کے باپ نے عبدالکریم نامی شخص سے ایک بکری وصول کی اور اس کے بدلے اپنی پانچ سالہ بیٹی اس سے بیاہ دی۔ بدبخت باپ نے اپنی پانچ سالہ بچی کے بدلے بکری کے ساتھ چاول ، چینی اور کوکنگ آئل جیسی اشیاء بھی لیں۔شرمناک سودے کے بعد عبدالکریم بچی کو فیروز کوہ کے علاقے میں ایک دور کے رشتہ دار کے گھر لے گیا اور اسے بتایا کہ ننھی لڑکی اس کی بیٹی ہے۔ اس رشتہ دار نے میڈیا کو بتایا کہ جب رات کے وقت اتفاقاً اس کی نظر مہمان خانے میں پڑی تو یہ دیکھ کر ساکت رہ گیا کہ عبدالکریم بچی کا لباس اتار رہا تھا۔ یہ صورتحال دیکھ کر رشتہ دار نے عبدالکریم پر لعنت ملامت شروع کر دی، اور تب اس نے بتایا کہ لڑکی اس کی بیوی ہے اور اس کا والد ان دونوں کا نکاح کروا چکا ہے۔ یہ بیہودہ بیان سننے پر رشتہ دار مزید مشتعل ہو گیا اور لوگوں کو اکٹھا کر لیا۔ اس نے مقامی تحفظ خواتین بیورو کو بھی معاملے سے آگاہ کر دیا جس کے بعد پولیس کو بلوالیا گیا ۔ پولیس نے شیطان صفت بڈھے عبدالکریم اور لڑکی کے والد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ایک بکری کے بدلے اپنی بیٹی بیچنے والے والد نے شرمناک موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ غربت سے بہت تنگ تھا اور اسے اشیاء خورونوش کی فوری ضرورت تھی جس کے باعث مجبور ہو کریہ کام کیا۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ لڑکی کو بیاہ دینے سے اس کے گھر میں کھانے والا ایک فرد بھی کم ہو گیا۔ افغان میڈیا کے مطابق دونوں بدبختوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔
افغانستان میں پتھر کے دور کی تاریخ دھرادی گئی،باپ نے کس چیز کے عوض اپنی پانچ سالہ بیٹی 55سالہ بابے سے بیاہ دی ،افسوسناک واقعہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































