ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

افغان مہا جرین کی واپسی شروع ملا زمین کیلئے بری خبر ، بڑا فیصلہ کر لیا گیا

datetime 7  اگست‬‮  2016 |

پشاور(آن لائن) افغان مہاجرین کی واپسی شروع ہونے کے باعث تین ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔ اور مرحلہ وار طور پر افغان مہاجرین کے تمام کیمپوں کو بند کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔ یہ کیمپ قبائلی علاقہ جات اور صوبے کے مختلف علاقوں میں موجود ہیں ۔ کیمپوں کو بند کرنے کے بارے میں نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ بھرتی ہونے والے ملازمین افغان مہاجرین کیمپوں میں سیکورٹی کے لئے ، افغان کمشنریٹ میں بھرتی کئے جانے والے ملازمین ، افغان مہاجرین سکولوں اور صحت کے مراکز میں تعینات ملازمین کو مرحلہ وار طورپرفارغ کردیا جائیگا۔افغان مہاجرین کی واپسی میں تیزی آ رہی ہے جس کے باعث اب ان ملازمین کی ضرورت ہی نہیں ہے ان میں سے بیشترملازمین عرصہ درازسے خدمات سرانجام دے رہے ہیں جن میں زیادہ تر کنٹریکٹ پالیسی پر بھرتی کئے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…