اسلام آباد (نیوز ڈیسک) برازیل میں آج (جمعہ )سے اولمپک کھیلوں کا آغاز ہو رہا ہے۔ اس مرتبہ خاص بات یہ ہے کہ ‘ٹیم ریفیوجی’ کے نام سے پناہ گزینوں کی ایک ٹیم کو بھی مقابلوں میں شرکت کا موقعہ دیا گیا ہے۔ اٹھارہ سالہ شامی پناہ گزین ’یْسریٰ مردینی’ بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں۔ یْسریٰ ایک تیراک ہیں اور ترکی سے یونان آتے ہوئے جب ان کی کشتی ڈوبنے لگی تھی تووہ بھی دیگر پناہ گزینوں کے ساتھ مل کر تیرتے ہوئے ساحل تک پہنچیں اور اس دوران دیگر لوگوں کی جان بھی بچاتی رہیں۔