اسلام آباد (ما نیڑ نگ ڈیسک )ترک صدر طیب اردوان جو ترک عوام سمیت پوری دنیا میں مقبول ہیں نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ جمہورریت سے زیادہ باغیوں کی فکر کرنے والے مغربی ممالک ترکی کے دوست نہیں ہو سکتے ہیں، مغربی ممالک باغیوں کے خلاف کریک ڈاؤن پرتنقید کرنیکے بجائے اپنے کام سے کام رکھیں،انقرہ میں ناکام بغاوت کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ مغربی ممالک کو ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترکی میں جمہوریت سے زیادہ اس کے خلاف ساز ش کرنے والوں کی فکر ہے۔