واشنگٹن(مانیٹر نگ ڈیسک )امریکی شہر سیٹیل میں پارٹی کے دوران فائرنگ سے 5افرادزخمی ہوگئے۔امریکی میڈیاکےمطابق سیٹیل کے علاقے موکلٹیو میں پارٹی کے دوران فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوئے۔عینی شاہدین کے مطابق پارٹی میں 20 فائر کئے گئے۔ فائرنگ کے وقت ہائی اسکول کے طلبہ کی پارٹی جاری تھی۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پارٹی میں موجود طلبہ کے والدین کی بڑی تعداد بھی اپنے بچوں کے بارے میں فکرمند ہوکر وہاں پہنچ گئی۔فائرنگ کے واقعے میں کسی گروہ یا تنظیم کے ملوث ہونے یا واقعے کی وجوہات کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں فراہم کی گئی ہیں۔