منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

تم نے کو ئی قر با نی نہیں دی مسلمان فوجی کے والد نے ڈونلڈ ٹر مپ سے ایسا سوال پو چھ لیا کہ سب حیران رہ گئے

datetime 30  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلاڈیلفیا (ویب ڈیسک) عراق جنگ میں امریکہ کی خاطر اپنی جان گنوانے والے امریکی مسلمان فوجی کے والد نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پاکستانی نژاد خضر خان کا ڈیمو کریٹک کنونشن میں تقریر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رپبلکن کی جانب سے نامزد صدارتی امید ار ڈونلڈ ٹرمپ سے میں پوچھتا ہوں کہ انہوں نے کبھی امریکہ کا آئین پڑھا ہے؟ میں خوشی سے انھیں اپنی کاپی دیتا ہوں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خضر خان کا کہنا تھا کہ اُن کے بیٹے نے امریکہ کے خاطر اپنی جان قربان کی۔
اُن کا 27 سالہ بیٹا کیپٹن ہمایوں خان 2004ء میں عراق میں ایک کار بم دھماکے میں مارا گیا تھا۔ اُنھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا کہ کیا آپ کبھی آرلنگٹن کے قبرستان گئے ہیں۔ جائیں اور اُن بہادر امریکیوں کی قبروں کو دیکھیں جنہوں نے امریکہ کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کیں۔ وہاں آپ کو ہر مذہب، نسل اور جنس کے لوگ ملیں گے۔ اُنھوں نے مسلمانوں سے کہا کہ وہ اس انتخاب کو سنجیدگی سے لیں۔ انھوں نے ناظرین سے کہا کہ اس الیکشن کو معمولی نہ سمجھیں۔ یہ ایک بہت تاریخی انتخابات ہیں اور میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کے میرے بیٹے کی قربانی کا احترام کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…