انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک )ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ایسے تمام افراد کے خلاف عائد مقدمات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جن پر صدر کی توہین کرنے کا الزام ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدارتی محل سے جاری بیان میں ترک صدر نے کہا کہ وہ ایسا ملک میں حالیہ دنوں میں ہونے والی ناکام بغاوت کے بعد عوامی اتحاد سے متاثر ہونے کی وجہ سے کر رہے ہیں۔تاہم انھوں نے بغاوت کی کوشش کرنے والوں کے خلاف ملک میں جاری کریک ڈاؤن پر تنقید کرنے والوں کی تنبیہ بھی کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے کام سے کام رکھیں۔ صدارتی محل سے جاری بیان میں ترک صدر نے کہا کہ ’میں اپنی توہین کرنے والوں کے خلاف عائد تمام مقدمات واپس لیتا ہوں۔
ترکی کے صدر نے کہا کہ کچھ لوگ ہمیں نصیحت کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ پریشان ہیں۔ اپنے کام سے کام رکھو، اپنے اعمال کو دیکھو۔انھوں نے کہا کہ یورپی یونین یا مغرب دونوں میں سے کسی نے بھی ہمدردی کا اظہار نہیں کیا۔وہ ممالک یا رہنما جو ترکی کی جمہوریت، یہاں کے لوگوں کی زندگی اور مستقبل کے لیے پریشان نہیں، اگرچہ باغیوں کی قسمت کے حوالے سے بہت پریشان ہیں وہ ہمارے دوست نہیں ہو سکتے۔
ترک صدر نے دریا دلی کی مثال قائم کر دی ، انتہائی اقدام اٹھا لیا
30
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں