جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

دوست ملک کا ایسا اعلان کہ امریکہ کی نیندیں اڑ گئیں، چین کیا کرنے جا رہا ہے ؟ جانئے

datetime 30  جولائی  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی جانب سے اپنے اتحادی ملک جنوبی کوریا میں میزائل دفاعی شیلڈ نصب کرنے کا اعلان سامنے آنے کے بعد چین نے بھی ایسا زوردار جواب دے دیا ہے کہ امریکی حکمران کانپ اٹھے ہیں۔چین کی جانب سے امریکہ کو بار بار خبردار کیا گیا تھا کہ وہ اپنا میزائل دفاعی شیلڈ نظام اس خطے میں نہ لائے مگر امریکہ نے شمالی کوریا کے خطرے کو بہانہ بنا کر جنوبی کوریا میں میزائل دفاعی شیلڈ نصب کرنے کا اعلان کردیا۔ اب چین نے امریکی اقدام کا جواب دیتے ہوئے اعلان کردیا ہے کہ یہ بھی اپنا اینٹی میزائل سسٹم تیار کرے گا جس کے لئے ٹیسٹ عنقریب شروع ہونے والے ہیں۔’صرف 10 منٹ میں امریکہ کے کسی بھی شہر پر ایٹم بم گراسکتے ہیں‘ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے چین کی جانب سے ایک بار پھر میڈیا پر اینٹی میزائل سسٹم سے متعلقہ ٹیسٹوں کی تصاویر منظر عام پر آئیں۔ چینی وزارت دفاع کے ترجمان یانگ یوہو نے ماہانہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ چین کے لئے اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کو برقرار رکھنے کے لئے میزائل ڈیفنس کی صلاحیت کو بڑھانا ضروری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چین کا یہ اقدام کسی ملک کے خلاف نہیں ہے اور نہ ہی یہ بین الاقوامی طاقت کے توازن کو متاثر کرے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکہ نے جنوبی کوریا میں میزائل دفاعی شیلڈ نصب کرنے کے اقدام کا یہ کہہ کر دفاع کیا کہ اس کا مقصد شمالی کوریا کے خطرے سے نمٹنا ہے، مگر چین کی جانب سے اس موقف کا یہ جواب دیا گیا، ’’امریکہ اور جنوبی کوریا کی طرف سے پیش کئے جانے والے تکنیکی بہانوں کو ماہرین آسانی سے دیکھ سکتے ہیں کہ یہ کتنے قابل اعتبار ہیں۔ چین کے اس اعلان کے بعد امریکہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…