نیویارک (این این آئی)بھارت نیوکلیئر سپلائرگروپ کی رکنیت حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد سلامتی کونسل کی مستقل نشست بھی حاصل نہ کرسکا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 193 ارکان کا اجلاس نیویارک میں ختم ہوگیا۔ اجلاس کے اختتام پر جاپان، برازیل اور بھارت کے نمائندوں کا نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کو سلامتی کونسل کا مستقل رکن بنانے پر اتفاق نہ ہوسکا اور فیصلہ آئندہ سال تک ملتوی کردیا گیا۔