میڈرڈ(این این آئی) ہسپانوی بادشاہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں اسپین کے عبوری صدر اور قومی الیکشن میں سب سے زیادہ نشستیں لینے والی پاپولر پارٹی کے صدارتی امیدوار’’ ماریانو راخوئی ‘‘نے اپنی صدارت کیلئے مطلوبہ حمایت حاصل کرنے کی حامی بھر لی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق راخوئی نے ہسپانوی بادشاہ کو آگاہ کر دیا ہے کہ انہیں حکومت بنانے کے لئے مطلوبہ حمایت حاصل نہیں لیکن وہ یہ حمایت حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے جس کے لئے انہیں دوسری سیاسی جماعتوں کی مدد درکار ہوگی ۔ اس موقع پر ماریانو راخوئی نے تیسرے قومی انتخابات کے امکان کو ایک بھیانک خواب سے تشبیہ دی ۔اس سے قبل ہسپانوی بادشاہ سے ملاقات کے بعد سوشلسٹ پارٹی کے رہنما پیدرو سانچیز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تیسرے قومی انتخابات کا انعقاد نہیں ہوگا اور اگر پاپولر پارٹی کے ماریانو راخوئی مطلوبہ حمایت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوتے تو بھی حکومت ضرور بنے گی۔پودیموس پارٹی کے صدارتی امیدوار’’پابلو اگلیسیاس‘‘ نے اسپین کے بادشاہ سے ملاقات میں بائیں بازو پر مشتمل ایک حکومت کے قیام کو ناممکن اور مشکل قرار دیا اور کہا ہے کہ سوشلسٹ پارٹی کے قائدین سوشلسٹ پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار’’پیدروسانچیز‘‘ کوہمارے ساتھ مل کر حکومت سازی سے روک رہے ہیں۔سیاسی پارٹی سیودادانا کے ’’البرت ریویرا ‘‘نے بادشاہ کو پاپولر پارٹی کے کرپشن سے پاک افراد کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ وہ سوشلسٹ یا پاپولرسمیت کسی بھی سیاسی پارٹی کے ساتھ بھی مل کر حکومت سازی کیلئے تیار ہیں اور غیر جانبداری کا ووٹ بھی دے سکتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































