نئی دہلی (این این آئی) نام چین کا خطرہ پاکستان کیلئے۔۔۔ بھارت نے امریکہ کیساتھ بڑے معاہدے پر دستخط کردیئے،پاکستان میں جوابی اقدامات پر غورشروع،بھارت نے امریکی کمپنی سے چار جاسوس طیارے خریدنے کے معاہدے پر دستخط کردیے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مودی سرکار نے بھارتی بحریہ کیلئے چار نئے جاسوس طیارے پی8 آئی خریدنے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ سے ایک معاہدے طے پایا بھارتی وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق ان طیاروں کو خریدنے کا مقصد بحر ہند میں چین کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر نظر رکھنا ہے ۔بھارتی بحریہ کو پہلے ہی اس قسم کے آٹھ جاسوس طیاروں کی مدد حاصل ہے ٗذرائع کے مطابق ان طیاروں کی قیمت ایک ارب ڈالر سے زائد ہے اور یہ آئندہ تین برسوں میں بھارت کو فراہم کردیے جائیں گے ۔دریں اثناء پاکستان میں اعلیٰ حکام بھار ت امریکہ جاسوس طیاروں کی ڈیل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ،ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان کے پاس پہلے بھی اطمینان بخش تعداد میں جاسوس طیارے موجود ہیں مگر پاکستان اس سلسلے میں مزید اقدامات بھی جلد ہی اٹھائے گا۔