نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی،مسلسل بارش سے دریاؤں میں طغیانی آگئی ، 3روز سے جاری بارشوں میں 57 افراد ہلاک اور21 لاپتہ ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترا کھنڈ ،آسام اور بہار میں بارش کی تباہی کے مناظر جگہ جگہ نظر آرہے ہیں ، اترا کھنڈ میں تیز پانی کا ریلہ موٹر سائیکل سوار کو اپنے ساتھ بہا کرلے گیا۔آسام میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔ بہار میں کئی علاقے زیر آب آنے سے کئی افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔