نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) )بھارت نے امریکہ سے ایک ارب ڈالر کی لاگت سے طویل فاصلے کے چار اور سمندری نگرانی طیارے پی ۔8 آئی کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔بھارت کے پاس پہلے سے ہی 8 پی ۔8 آئی طیارے ہیں۔سیکورٹی معاملات کی بھارتی کابینہ کی کمیٹی نے سمندر کی گہرائیوں میں آبدوزوں کو مار گرانے والے ان طیاروں کی خریداری کے لیے اس ماہ کے شروع میں منظوری دی تھی۔