نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی وزیر اطلاعات ونشریات ایم وینکیا نائیڈو نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان بھارت کے خلاف پروپیگینڈا کرکے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانا چاہتا ہے اور کشمیر میں ہونے والی دہشتگردی میں براہ راست ملوث ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم وینکیا نائیڈو نے کہاکہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھا نے کیلئے پروپیگینڈا کررہا ہے پاکستان کو چاہیے کہ وہ ایسا کرنا بند کردے ۔پاکستان کشمیر میں ہونے والی دہشتگردی کا براہ راست ذمہ دار ہے ۔بھارتی وزیر نے کانگریس پر الزام لگایا کہ وہ کشمیر پر سستی سیاست کھیل رہی ہے ملک کا اتحاد اور سالمیت دہشتگردوں کی جانوں سے زیادہ اہم ہے ۔ہماری پارٹی ملک کی سلامتی کیلئے پرعزم ہے ۔